pakistan tobacco company - ہماری کمپنی



پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ پاک بھارت تقسیم کے فوری بعد 1947میں بنی جب اس نے بھارت کی امپیریل ٹوبیکو کمپنی کو جو کہ بھارت میں 1905سے کام کر رہی تھی ان سے بزنس لیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ برٹش امریکن ٹوبیکو جسکے برانڈز دنیا بھر کی 200سے زائد مارکیٹوں میں فروخت ہوتے ہیں ، کا حصہ ہے۔

کمپنی پاکستان میں پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے ۔ہماری پیرنٹ کمپنی برطانوی امریکی تمباکو 100سالوں سے کاروبار میں ہے اور اب تک تقریباً 200ممالک میں موجود ہے ۔گروپ کے اعلیٰ معیار کے سیگریٹ برانڈز کی پیداوار اور فروخت میں عالمی شہرت حاصل ہے ۔ ایک کارخانے سے کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے کمپنی پاکستان کی ایک بہت بڑی کارپوریشن بن چکی ہے۔ہماری ملک میں 2سٹیٹ آف دی آرٹ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں جس میں 1700سے زائد افراد کام کرتے ہیں اسکے علاوہ ایک ملین سے زائد افراد بلواسطہ ہمارے کاروبار سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہم اس کاروبار کے لیڈر ہونے کے ناتے حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں 70 بلین سے زائد کی رقم ادا کر چکے ہیں ۔سٹریٹیجی ہمارے ویژن کی عکاسی کرتی ہے اور ہم ایک ترقی پسند ، پیداوار، ذمہ داری اور ایک فاتح تنظیم ہیں۔ہمارے برانڈز ہی ہماری پہچان ہیں اور ہمارا پورٹ فولیو اس بات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے کہ تمام صارفین کے پسند نا پسند کو ترجیح دی جائے ۔ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی پیداوار کے ذریعہ ہم اپنے صارفین کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں۔ ہماری کمپنی ذاتی فائدے کو بالائے طاق رکھ کر صارفین کے لئے کام کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کمپنی شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر کاربند رہے۔ ہم مستقل بہتری پر یقین رکھتے ہیں  کیونکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اکیلے کامیابی کا سفر طے نہیں کر سکتی لہذا ہم اپنے سٹیک ہولڈرز کی رائے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کی ایک ذمہ دار تمباکو کمپنی کے طور پر نام کما نا چاہتے ہیں

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ مندرجہ ذیل تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشن کا حصہ ہے۔

  • سیگریٹ مینوفیکچررز آف پاکستان (سی ایم اے)
  • مینیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی)
  • اوورسیز انویسٹرز چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)
  • اینٹی کائونٹر فیٹ اینڈ ایفریجمنٹ فورم (اے سی آئی ایف)

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے 65سال ایک بہترین کہانی

کمپنی کے عزم اور کام کے بارے میں پڑھیئے تاکہ مختلف شعبوں جیسے کہ زراعت ، تجارت، سماجی ذمہ داری اور دیگر کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکے

PDF: Pakistan Tobacco Company's 65 years: Story of Excellence - ۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے 65سال ایک بہترین کہانی (2mb) Opens in new window

آڈیٹر
کے پی ایم جی۔ تاثیر ہادی اینڈ کو۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس،
چھٹی منزل، اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر 5،
جناح ایوینیو، بلیو ایریا،
اسلام آباد۔

شئیر رجسٹرار
فیمکو ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ
نزد ہوٹل فاران نرسری، بلاک 6
ایف۔ ای، سی۔ایچ۔ایس،
شاہراہ فیصل ، کراچی۔
ٹیلیفون: 2-34380101 (21) 92+

 

Page last updated: 28/12/2016 13:30:50 GMT