jump to search

گورننس

 



ہمارے موجودہ ڈائریکٹرز

یہاں ہمارے موجودہ بورڈ کے ڈائریکٹروں کے بارے میں مزید پڑھیں.

معین افضل

معین افضل

چیئرمین اور غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب معین افضل نے پہلے درجے میں گورنمنٹ کالج لاہور سے آنرز ڈگری حاصل کی اور اسکے بعد ۱۹۶۳ میں کورپس کرسٹی کالج آکسفورڈ سے فلسفہ، سیاسیات اور اقتصادیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1964 میں سول سروسز آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی، اور بلوچستان اور پنجاب میں فنانس سکریٹری کے طور پر کام کیا. بعد میں وہ صحت اور فنانس کی وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری رہے. بعد میں انہوں نے 1990 سے 2002 تک سیکرٹری جنرل، فنانس اور اقتصادی معاملات ، کے طور پر کام کیا.

2002 میں حکومت چھوڑنے کے بعد سے جناب معین افضل نے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں مختلف خدمات سر انجام دیں. فی الحال وہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ اور اکزو نوبل پاکستان کے بورڈ ممبر بھی ہیں. انہوں نے 2003 ء میں پی ٹی سی بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور 2007 میں چیئرمین بن گئے. انہیں 2002 میں بہترین عوامی خدمات سر انجام دینے پر ہلال امتیاز (ایچ آئی) سے نوازا گیا.

سید جاوید اقبال

سید جاوید اقبال

منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر

جناب سید جاوید اقبال گزشتہ 20 سالوں سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے ایک مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی سی میں فنانس کنٹرولر رہے اور بعد میں لندن میں واقع عالمی ہیڈ کوارٹر میں گلوبل مارکیٹنگ کے فنانس مینیجر کے طور پرکام کیا . پی ٹی سی کے اندر فنانس فنکشن میں ساتھ ساتھ برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ میں مختلف کلیدی پوزیشن پر کام کیا. ۲۰۱۱ میں، جناب سید جاوید اقبال کو سوئس بزنس یونٹ کے فنانس ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جو ۵ یورپی مارکیٹوں کو دیکھ رہے تھے. وہ ۲۰۱۴ میں پی ٹی سی کے ڈائریکٹر فنانس اینڈ آئی ٹی کے طور پر پاکستان واپس آ گئے. جولائی ۲۰۱۴ میں، وہ پی ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای اوبنایا گیا . جناب جاوید اقبال نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی جس میں انہوں نے فنانس اور ایم ائی ایس میں میجرز کیا.

محترمہ ہئی ان کم

محترمہ ہئی ان کم

غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

محترمہ ہئی ان کم ۲۰۰۸ میں کوریا میں کارپوریٹ سروس ایچ آر بزنس پارٹنر کے طور پر بی اے ٹی گروپ میں شمولیت اختیار کی اور ایچ آر کی کلیدی ذمہ داریاں بشمول سربراہ ٹیلنٹ اور آرگنائزیشنل ڈیولپمینٹ برائے بی اے ٹی انڈونیشیا (بینٹوئل گروپ) ڈائریکٹر ایچ آر بی اے ٹی جاپان اور ڈائریکٹر ایچ آر بی اے ٹی کوریا سر انجام دیں۔ ۲۰۱۴ میں انہیں ریجنل ایچ آر ہیڈ برائے ایشیا پیسفک مقرر کیا گیا جس کے تحت ایشیا پیسفک کے آٹھ بزنس یونٹ کے ۱۵۰۰۰ ملازمین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سر انجام دی اور ۲۰۱۵ میں پی ٹی سی بورڈ کا حصہ بنیں۔ بی اے ٹی میں شمولیت سے پہلے معروف کنسلٹنگ فرمز کے ساتھ مشیر کے طور پر کام کیا جن میں پرائس واٹر ہاؤس کوپرز، آئی بی ایم بزنس کنسلٹنگ سروسز اور ہیوٹ ایسوسی ایٹس آسٹریلیا، سنگاپور اور کوریا شامل ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے مشیر برائے ملازمین کی فلاح و بہبود اور کارپوریٹ پینشن کے طور پر سیمسنگ لائف انشورنس میں کام کیا جو کہ سیمسنگ گروپ سے منسلک ہے۔ آپ یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا سے کامرس میں ماسٹرز ڈگری کی حامل ہیں جس میں آپ نے تنظیمی رویے اور صنعتی تعلقات میں میجرز کیا۔

تجمل شاہ

تجمل شاہ

لیگل اورایکسٹرنل افیئرز- ڈائریکٹر

برطانوی تعلیم یافتہ بیرسٹر جنہوں نے بعد میں برطانیہ اور ویلز میں وکیل کی حیثیت سے کام کیا۔ ۱۹۹۶ میں پاکستان ہائی کورٹ میں قدم رکھا۔ انکی مہارت ہوائی جہاز، اثاثہ جات اور جنرل بینکاری سے متعلق مسائل پر ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تجارتی قوانین، کارپوریٹ گورننس اور اسٹریٹجک مقدمات میں مہارت حاصل کی۔ پی ٹی سی میں شمولیت سے قبل،انہوں نےبرطانیہ کی نجی اور سرکاری اداروں میں کئی سال تک خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے محکمہ صنعت و تجارت میں فنانشل سروسز اور ریگولیشن سے متعلق ذمہ داریاں نبھائیں ۔۱۹۹۹ میں برطانیہ کے معروف قانون ساز ادارے ڈی ایل اے پائپر میں سینئر ایسوسی ایٹ کے عہدے سے سبگدوش ہوئے اور بی اے ٹی میں شامل ہوئے۔ وہ ۱۷ سال سے زائد عرصے سے ادارے کے ساتھ ہیں اور مختلف شعبوں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی امور کے سربراہ/کمپنی سیکریٹری، بی اے ٹی کےگلوبل ریگولیٹری کونسل ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ اب وہ نئے تخلیق کردہ فنکشن لیگل اورایکسٹرنل افیئرز کی سربراہی کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی قلی خان خٹک

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی قلی خان خٹک

غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی قلی خان خٹک کے پی کے کے مشہور صنعتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نے ۱۹۶۴ میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل خان اور انکے مرحوم والد پاکستان میں واحد مثال ہیں جہاں دونوں باپ بیٹا لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں تک پہنچے اور چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ نے اپنے آرمی کیرئیر کے دوران کمانڈنٹ سٹاف کالج کوئٹہ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری اینٹیلیجنس، کمانڈر ۱۰ کور اور سی جی ایس کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خاندانی کاروبار کے بورڈ میں شامل ہوئے جو ٹیکسٹائل، آٹو موبائل اسمبلی اور ٹائر مینوفیکچرنگ سے متعلق ہے۔ انہوں نے ۲۰۰۱ میں پی ٹی سی بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

مائیکل کویسٹ

مائیکل کویسٹ

غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب مائیکل کویسٹ نے ۲۰۰۱ میں زگ سوئٹزرلینڈ میں بی اے ٹی میں شمولیت اختیار کی۔ مینجمینٹ، سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ مشکل حالات اور مختلف جغرافیائی علاقوں میں کام کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے انہوں نے کامیاب اور بہترین کام کرنے والی ٹیمیں تشکیل دیں۔ انتہائی تجربہ کار کاروباری قائد، اسٹرٹیجک سوچنے والے اور بہترین ٹیم پلیئر ہوتے ہوئے ہمیشہ بہترین نتائج کا حصول یقینی بنایا۔ سری لنکا میں تفویض سے قبل، انہوں نے حکمت عملی، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ آپ ۲۰۱۰-۲۰۱۲ تک بی اے ٹی نیدرلینڈ کے ڈائریکٹر کمرشل اور ۲۰۱۳-۲۰۱۵ تک بی اے ٹی کوریا میں رہے ۔ جناب کوئسٹ کو ۲۰۱۰-۲۰۱۲میں ڈچ ریٹیلرز پرائمیرہ بی وی کے بورڈ ممبر مقرر کیے گئے۔ ۲۰۱۶ میں سری لنکا میں ڈائیریکٹر برائے امریکن ایوان صنعت و تجارت اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ میں شامل ہوئے۔ آپ فلسفہ، جغرافایات اور جرمن ادب میں یونیورسٹی آف نیو یچٹیل (سوئٹزرلینڈ) سے بی اے کی ڈگری کے حامل میں۔

عمران مقبول

عمران مقبول

غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب عمران مقبول ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں. وہ ایک پیشہ ور آدمی ہِیں جو تین دہائیوں سے متعدد بینکوں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں ،. سی ای او کی حیثیت سے قبل، وہ تجارتی برانچ بینکنگ گروپ کے سربراہ تھے، جہاں انہوں نے کامیابی سے مارکیٹ تنوع، افرادی قوت کا سائز، ملک بھر میں شاخوں کی تعداد اور مصنوعات کی متنوع اسپیکٹرم کے لحاظ سے بینک کے سب سے بڑے گروپ کو کامیابی سے منظم کیا. ۔

اس سے پہلے آپ نے سربراہ برائے ہول سیل بینکاری گروپ-شمال، ملکی سربراہ برائے ایم سی بی سری لنکا، گروپ ہیڈ برائے خاص اثاثہ جات اور اسلامی بینکاری کی طور پر خدمات سر انجام دیں۔ ۔

۲۰۰۲ میں ایم سی بی بینک میں شامل ہونے سے پہلے سترہ سال سے زائد عرصے سے بینک آف امریکہ اور سٹی بینک کے مقامی بینکنگ کے عمل سے متعلق امور سر انجام دیے۔

انہوں نے متعلقہ بینکوں میں مختلف سینئر مینجمنٹ عہدوں پر کام کیا. آپ نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے اور سلوان سکول آف مینجمنٹ امریکہ سے ایم ایس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی¬ ۔ انہوں نے ۲۰۱۶ میں پی ٹی سی بورڈ میں شمولیت اختیار کی. ۔

وایل صابرا

وایل صابرا

فنانس اورآئ ٹی-ڈائریکٹر

جناب وایل صابرا نے لبنان میں بی اے ٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے انہوں نے مشرق وسطی، افریقہ اور حال ہی میں جنوبی ایشیا بھر میں فنانس کےٖشعبے میں مختلف کلیدی خدمات سر انجام دیں ۔

۲۰۱۰ میں آپ کو ڈائریکٹر فنانس برائے جمہوریہ کونگو مقرر کیا گیا۔ سال ۲۰۱۲ میں جنوبی افریقہ منتقلی سے پہلے آپ نے موزمبیق، انگولا، زمبابوے، مالوائی، زیمبیا، بوسطوانہ، نیمیبیا اور سوازیلینڈ سے متعلق امور کی نگرانی کی۔ جولائی ۲۰۱۴ میں آپ ڈائریکٹر فنانس برائے جنوبی افریقہ کے طور پر قاہرہ منتقل ہوئے اور مصر، الجزائر، مراکش، تنزانیہ اور سوڈان سے متعلق امور کی نگرانی کی۔ اگست ۲۰۱۶ میں جنوبی ایشیا کےفنانس ڈائریکٹر کے طور پر پاکستان منتقل ہوئے۔ آپ ۱۴ سال کے عرصے میں بی اے ٹی گروپ افریقہ سے وابسطہ مختلف کمپنیوں کے ایگزیکیٹو بورڈ ممبر رہے ۔۔

آپ فلوریڈا یونیورسٹی سے فنانس میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ سے ایک مصدقہ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ (سی ایم اے) ہیں. انہوں نے ۲۰۱۴ میں پی ٹی سی بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

ظفر محمود

ظفر محمود

غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب ظفر محمود سابق سربراہ واپڈا نے اپریل ۲۰۱۴ میں سربراہی سے پہلے ۳۸ سال حکومت پاکستان کے لئے پالیسی اور عملدرامد کی سطح پر خدمات سر انجام دیں ۔ آپ نے وفاقی حکومت میں بطور سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری بجلی و پانی، سیکریٹری پیٹرولیم اور قدرتی وسائل، سیکریٹری تجارت اور سیکریٹری کابینہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن، قونصل جنرل استنبول، ایجوکیشن سیکرٹری پنجاب برآمدات فروغ بیورو، سیکرٹری پنجاب برائے تعلیمی اسکولوں کے طور پر بھی کام کیا ہے. آپ نے معیشت میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، ایل ایل بی کیا اور مانچسٹر یونیورسٹی سے ترقیاتی انتظامات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا. انہوں نے ۲۰۱۶میں پی ٹی سی بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

شیئر ہولڈنگ پیٹرن

پاکستان تمباکو کمپنی لمیٹڈ کے شیئر ہولڈنگ پیٹرن کی فہرست کے نیچے ملاحظہ کریں

پی ٹی سی شیئر ہولڈنگ پیٹرن ۳۱ دسمبر ۲۰۱٦ (27 kb) 

پی ٹی سی حصص داروں کی فہرست ۳۱ دسمبر۲۰۱۷ (579 kb) 

پی ٹی سی غیر شناختی کارڈحصص داروں کی فہرست (172 kb) 

کمپنی کے آڈیٹر

کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

فلور نمبر ۴، اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر ۵،
جناح ایونیو، بلیو ایریا،
اسلام آباد

قانونی مشیر

بیرسٹر فرخ جوا د پننی

max
large
medium
small
mobile