Pakistan Tobacco Company - کمپنی کی پروفائل

Profile of Company

کمپنی کی پروفائل

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ ۱۹۴۷ میں تقسیم کے فورا بعد قائم ہوئی جب اس نے برصغیر میں ١٩٠٥ سے آپریشنل امپیریل ٹوبیکو کمپنی انڈیا سے کاروبار لے کر سنبھالا.


۔برٹش امیریکن ٹوبیکو کا مقصد اور حکمت عملی

برٹش امیریکن ٹوبیکو گروپ نے مارچ 2020 میں اپنی حکمت عملی متعارف کروانے کے ذریعے پورے ادارے کے لئے ایک متاثر کن مقصد کا تعین کیا۔

صحت پر اثرانداز ہونے والے محرکات کو کم کر تے ہوئے صارفین کو پر لطف اورکم خطرے والی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر گروپ کا اولین مقصد ہے۔

تمباکو، نکوٹین اور صارفین کے لطف اور اطمینان کے لئے انکی بدلتی ضروریات کو پوراکرنے کے ذریعے پورٹ فولیو کی تعمیر کے ذریعے گروتھ ماڈل مزید ترقی پائے گا۔

اگرچہ سگریٹ آنے والی کچھ مدت تک کاروبار کا اہم جز رہے گی۔ گروپ کا مقصد سگریٹ کے علاوہ دیگر مصنوعات کے ذریعے آمدنی کے تناسب میں اضافہ اور اپنے کاروبار کے باعث صحت پر ہونے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔

یہ صارفین جن کے پاس ہر مزاج اور لمحے کے حساب سے کم خطرے اور پر لطف مصنوعات کا انتخابات، صحت اور ماحولیا ت کے اثرات کو کم کرتے ہوئے ہر معاشرے کے لئے، با مقصد اور متحرک کام کی جگہ کی تشکیل کے ذریعے ملازمین کے لئے اور پائیدار منافع کی فراہمی کے ذریعے حصص داروں کے لئے ایک بہتر کل فراہم گا۔

صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا

برٹش امیریکن ٹوبیکو  صارفین کی بدلتی ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے اور صارفین کے لمحات کوقابو کرنے کے لئے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے جوکہ وقت کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور قانونی تبدیلیوں کے باعث محدود ہو گئے تھے۔

اس کے نتیجے میں، گروپ نے اپنے حکمت عملی کو تبدیل کیا تاکہ نیو کیٹگری پرفارمنس کے شعبے میں جس میں کمبسٹائل بزنس کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی، میں تبدیلی کے قدم پر خاص توجہ مرکوز رکھی جاسکے۔

صارفین کو لطف فراہم کرنا، خطرات کو کم کرنا، انتخاب کی وسیع پیش کش اور یا پھر دنیا بھر کے جوانوں کو پر جوش بنانا؛برٹش امیریکن ٹوبیکو کی تیار کردہ حکمت عملی صارفین کی بدلتی ضروریارت کو پورا کرنے اور تسلی کے بارے میں ہیں۔

مختلف مزاج اور لمحات کے لئے لطف اندوز ہونے والی مصنوعات کے فوکسڈ پورٹ فولیو کے ذریعے برٹش امیریکن ٹوبیکو صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

آپ ہماری کارپوریٹ ویب سائٹ(bat.com) پر ہمارے گروپ کے مقصد اور حکمت عملی کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

2۔برٹش امیریکن ٹوبیکو ایک معروف اور ملٹی کیٹگری کنزیومر کاروبار ہے جوکہ 1902 میں قائم کیا گیا۔ آج یہ گروپ حقیقتا ایک عالمی کمپنی ہے جس کے دنیا بھر میں 53,000 سے زائد ملازمین، 180 سے زائد مارکیٹوں میں کاروبار اور 40 سے زیادہ ممالک میں فیکٹریاں ہیں۔ گروپ کا عالمی کاروبار چار حصوں میں تقسیم ہے اور 150 ملین صارفین اور 11 ملین پوائنٹس آف سیلزپر محیط ہے اور جس میں ترقی پذیر مارکیٹوں اور ترقی یافتہ مارکیٹوں دونوں میں کمپنی کی متوازن حیثیت موجود ہے۔ برٹش امیریکن ٹوبیکو کا پورٹ فولیو کمبسٹائل تمباکو کی مصنوعات جیسے کہ سگریٹ اور اس کے ساتھ ساتھ نان کمبسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے۔ جن میں ممکنہ طور پر کم خطرے والی مصنوعات جیسے کہ ویپر اور تمباکو کو گرم کرنے والی مصنوعات اور جدید اورل مصنوعات بشمول تمباکو - نکوٹین فری پاؤچز اور ساتھ ساتھ روایتی اورل مصنوعات جیسے کے سنس اور موائسٹ شامل ہے۔ گروپ کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے اور کمپنی لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ 2019 میں اس گروپ نے 25.8 بلین پاؤ نڈز  کی آمدنی اور آپریشن کے ذریعے 9 ارب پاؤ نڈز سے زیادہ کا منافع حاصل کیا۔ آپ ہماری کارپوریٹ ویب سائٹ bat.com  پر بیٹ کے عالمی کاروبار کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

کمپنی کی حیثیت

اقتصادی طور پر اہم کمپنی(ESC)

کمپنی کا رجسٹریشن نمبر اور قومی ٹیکس نمبر

این ٹی این نمبر : ۵- ۰۷۱۲۸۲۱
کمپنی رجسٹریشن نمبر : سندھ ۲۴۳ بمطابق ۴۸  -۱۹۴۷  بتاریخ ۱۸ نومبر، ۱۹۴۷